پیر، 28-ستمبر،2026
پیر 1448/04/17هـ (28-09-2026م)

بھارتی انتخابی نظام میں دھاندلی کے خلاف شدید احتجاج، چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ

28 ستمبر, 2026 11:38

بھارت میں مودی دور کے انتخابی عمل اور ووٹر فہرستوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

بھارت میں انتخابی نظام اور ووٹر فہرستوں پر اٹھنے والے شدید سوالات کے بعد ملک بھر میں احتجاجی تحریک اور استعفوں کے مطالبات نے زور پکڑ لیا ہے۔

عالمی جریدے دی اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق کانگریس کے مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کیا، جس پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی بوچھاڑ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت مقبوضہ کشمیر کا آبادیاتی تناسب بدلنے کی سازش کر رہا ہے، اسحاق ڈار

ہانگ کانگ کے جریدے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق بھارتی وزیر تعلیم کو عہدے سے ہٹانے والی جماعت نے بھی ووٹر لسٹ میں دھاندلی پر چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ بھارتی جریدے دی وائر کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے ووٹر فہرستوں میں بے ضابطگیوں کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ اور عام شہریوں کو ہراساں کرنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔ اس تمام انتخابی تنازع نے بھارت میں آزاد اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر بہت بڑے سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔