بھارت مقبوضہ کشمیر کا آبادیاتی تناسب بدلنے کی سازش کر رہا ہے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت غیر قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کا آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 8 دہائیوں سے اپنے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ستمبر 1965 کی جنگ کا اکیسواں روز، پاکستان کی شاندار فتوحات، بھارتی جنگی طیارہ مار گرا دیا گیا
انہوں نے عالمی برادری کو متنبہ کیا کہ بھارت غیر قانونی اقدامات کے ذریعے مقبوضہ وادی کی آبادی کا تناسب بدلنے کے مکروہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، جہاں کشمیری رہنماؤں، نوجوانوں اور صحافیوں کو وحشیانہ طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور مسلم تہذیب و مذہبی شناخت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں علامی مبصرین کو رسائی نہیں دی جا رہی اور پہلگام کے فالز فلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے ہمیشہ کی طرح پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








