ستمبر 1965 کی جنگ کا اکیسواں روز، پاکستان کی شاندار فتوحات، بھارتی جنگی طیارہ مار گرا دیا گیا

جنگ کے اکیسویں روز پاک فوج نے سیالکوٹ اور فاضلکے کے محاذوں پر شاندار کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے دشمن کے متعدد ٹینک تباہ اور قبضے میں لے لیے۔
ستمبر 1965 کی جنگ کے اکیسواں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔ افواجِ پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کیے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔ پاک فوج نے فاضلکے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضے میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ستمبر 1965 کی جنگ کا 19واں روز، سیالکوٹ جموں سیکٹر میں دشمن کے 40 ٹینک تباہ
راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا۔ پاک فضائیہ نے سرگودھا میں بھارتی جنگی طیارہ کینبرا اور لاہور میں ایک ہنٹر مار گرایا۔
پاک فضائیہ نے بھارتی علاقوں آدم پور، ہلواڑہ اور جودھپور کے ہوائی اڈوں اور تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ پاک بحریہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور اپنی سمندری حدود کی حفاظت میں پوری طرح چوکس رہی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









