آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملے سے 8 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق

ایک میں رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں 8 امریکی فوجیوں زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دو ہفتے قبل آبنائے ہرمز میں ایک بحری جہاز پر ایران نے کروز میزائل حملہ کیا تھا، جس کی زد میں آ کر 8 امریکی فوجیوں زخمی ہو گئے۔
اس بات کا انکشاف تین امریکی حکام کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کیا گیا ہے۔ حملے کے وقت یہ میرینز اس بحری جہاز پر فرائض انجام دے رہے تھے، جو ایک بٹالین لینڈنگ ٹیم کا حصہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق ایرانی تجویز ایک سیاسی چال ہے، امریکی سفیر
رپورٹ کے مطابق اس میزائل حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے میرینز کو دھوئیں کی وجہ سے سانس لینے میں تکلیف اور سر کی چوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔
زخمی ہونے والوں میں سات افراد عام اہلکار جبکہ آٹھواں ایک افسر شامل تھا۔ اس واقعے نے آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کو درپیش خطرات کو مزید اجاگر کر دیا ہے، جہاں تنازع کے آغاز سے ہی کشیدگی عروج پر ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











