ایران کے خلاف معاشی دباؤ کی مہم نے دنیا کو ایران سے تجارت روکنے پر مجبور کردیا، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف معاشی دباؤ کی مہم رنگ لا رہی ہے، کئی ممالک نے تہران کے ساتھ کاروباری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کے خلاف معاشی دباؤ کی مہم دنیا بھر کے ممالک اور مالیاتی اداروں کو تہران کے ساتھ کاروبار محدود کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کسی بھی جارحیت کے جواب میں دشمن کو حیران کن سرپرائزز دیں گے، ایرانی مسلح افواج
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے آغاز کے بعد وزارت خزانہ کے حکام کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے دنیا بھر میں بھیجا گیا تھا۔ یہ کوششیں نتائج دے رہی ہیں۔
اسکاٹ بیسنٹ نے ایکس پر مزید لکھا کہ ترکی اور عمان نے اپنے ملکوں کے لیے ماہان ایئر کی پروازوں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، متحدہ عرب امارات نے ایرانی ایئر لائنز کی تمام پروازوں کو روک دیا، اور امارات اور ترکی کے بینکوں نے ایران کے ساتھ لین دین بند کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی کرنسی کی گرتی ہوئی قدر اس جنگ کے معاشی اثرات کا واضح ثبوت ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








