بدھ، 30-ستمبر،2026
بدھ 1448/04/19هـ (30-09-2026م)

لکی مروت میں خونریز فائرنگ، باپ بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

30 ستمبر, 2026 14:56

ضلع لکی مروت میں دو فریقین کے مابین پرانی دشمنی یا تنازع پر خونریز فائرنگ کے نتیجے میں باپ، بیٹے اور بھتیجے سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے سلیمان خیل کے تھانہ تجوڑی کی حدود میں دو فریقین کے مابین فائرنگ کا انتہائی شدید اور خونریز تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 4 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا اور ان کا بھتیجا بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آپریشن کے دوران مزید 4 دہشتگرد ہلاک کردیئے

پولیس ذرائع نے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت سعد اللہ ولد محمد خان، محمد خان ولد میر عباس خان، عثمان ولد میر صاحب اور فرید اللہ ولد اشرف علی کے ناموں سے کی ہے، جبکہ اس فائرنگ میں میر صاحب ولد میر عباس خان شدید زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر تمام لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام ضروری شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔