گم یا خراب شناختی کارڈ دوبارہ بنوانا اب آسان، گھر بیٹھے درخواست دینے کا طریقہ

اگر کسی پاکستانی شہری کا شناختی کارڈ گم ہوگیا ہے یا خراب ہونے کے باعث استعمال کے قابل نہیں رہا تو اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ہر صورت نادرا دفتر جانے کی ضرورت نہیں۔
نادرا نے PakID موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کو مختلف شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات آن لائن حاصل کرنے کی سہولت فراہم کر رکھی ہے۔
گم یا خراب شناختی کارڈ کی صورت میں شہری PakID ایپ استعمال کرتے ہوئے گھر سے ہی دوبارہ شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اس کے لیے سب سے پہلے PakID موبائل ایپ کھول کر ہوم اسکرین سے شناختی دستاویزات کے سیکشن میں جانا ہوگا۔
اس کے بعد شناختی کارڈ کا آپشن منتخب کرکے درخواست گزار سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔
اگلے مرحلے میں دوبارہ اشاعت (Reprint/Lost) کا آپشن منتخب کیا جائے گا، جس کے بعد ایپ پر فراہم کردہ ہدایات کے مطابق درخواست کا عمل مکمل کیا جاسکتا ہے۔
درخواست جمع کرانے کے دوران نادرا کی جانب سے مطلوبہ معلومات اور تصدیقی مراحل مکمل کرنا ضروری ہوگا۔ PakID کے ذریعے شناختی دستاویزات سے متعلق مختلف آن لائن سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ درخواست جمع کراتے وقت تمام معلومات درست درج کریں تاکہ شناختی کارڈ کے دوبارہ اجرا کا عمل کسی غیر ضروری تاخیر کا شکار نہ ہو۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












