جمعرات، 1-اکتوبر،2026
جمعرات 1448/04/20هـ (01-10-2026م)

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال، شہریوں کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید

01 اکتوبر, 2026 11:56

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر شہریوں نے صوبائی حکومت کی مجرمانہ خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے عدم تحفظ کا اظہار کیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شہریوں نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

صوبے کے شہریوں نے صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت اور قانون کی حکمرانی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا خیبر پختونخوا کی صورتحال پر آئینی اقدامات اور گورنر راج کے امکانات پر غور

شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 13 سے 14 سال کے دوران صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا اور پختون قوم کو صرف دھوکے کا شکار بنایا گیا ہے۔

شہریوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی تحریکوں اور دھرنوں کی سیاست نے صوبے کے معاشی اور انتظامی امور کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے باوجود، امن و امان کے قیام کے لیے خیبر پختونخوا پولیس سب سے زیادہ قربانیاں دے رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔