گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے، شرجیل میمن

کیا 18ویں ترمیم ختم کرنے سے سانحات نہیں ہوں گے، شرجیل میمن
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر میں کم از کم دو سال لگیں گے۔ گل پلازہ گزشتہ آتشزدگی کے واقعے میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔
شرجیل میمن نے بتایا کہ صوبائی حکومت کا پہلا مقصد متاثرہ تاجروں کی بحالی اور عوام کی حفاظت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سانحے کی انکوائری کا حکم دیا ہے اور رپورٹ کسی بھی وقت سامنے آ سکتی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر انکوائری رپورٹ اطمینان بخش نہ ہوئی تو فوراً جوڈیشل انکوائری کرائی جائے گی۔ رپورٹ میں جسے بھی ذمہ دار قرار دیا گیا، اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ گل پلازہ میں اتنی ہی دکانیں بنائی جائیں گی جتنی پہلے تھیں۔ متاثرہ تاجروں کو قریبی پلازوں کی دکانوں میں عارضی طور پر منتقل کیا جائے گا تاکہ وہ اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس حکومت کے ساتھ مل کر مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ ایس او پیز پر بات چیت کر رہا ہے۔ جن مارکیٹوں میں ایس او پیز مکمل نہ ہوں گی، ان کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











