سرکاری اور نجی ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

Recruitment Procedure in Government Institutions Changed
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کو اسی سے منسلک کر دیا ہے۔
محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہ کروانے والے ملازمین نان کمپلائنٹ قرار دیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 20 فروری کے بعد سی پی فنڈ اکاؤنٹ رجسٹر نہ ہونے والے ملازمین کی تنخواہ جاری نہیں کی جائے گی۔ اس فیصلے کا اطلاق صوبے کے تمام مستقل سرکاری ملازمین پر ہوگا۔
تاہم، ایڈہاک اور کنٹریکٹ ملازمین سی پی فنڈ اسکیم کے اہل نہیں ہیں اور ان پر یہ شرط لاگو نہیں ہوگی۔
محکمہ خزانہ نے ملازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر سی پی فنڈ اکاؤنٹس رجسٹر کروائیں تاکہ تنخواہوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











