اسلام آباد کی عدالت کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی عدالت کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ حکم ان کی مسلسل عدم حاضری پر جاری کیا گیا۔
عدالت میں سماعت کے دوران بتایا گیا کہ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر مبینہ طور پر گمراہ کن الزامات لگانے اور اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کا مقدمہ درج ہے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
سماعت کے موقع پر ملزم کی جانب سے کوئی نمائندگی سامنے نہ آنے پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ کے پی کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی ہے، جبکہ آئندہ سماعت پر ملزم کی پیشی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں عدالت ملزم کی مسلسل غیر حاضری کو سنجیدگی سے لیتی ہے، جس کے نتیجے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











