وطن کی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

We will ensure the defense of the country’s borders at all costs, says Field Marshal Asim Munir
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ وطن کی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہاولپور گریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں آپریشنل ، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ کثیر النوعیت جنگی تیاریوں پر خصوصی بریفنگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے خیرپور ٹامیوالی میں جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، مشقوں میں ڈرونز، جدید نگرانی کے آلات، الیکٹرونگ وار فیئر کا استعمال کیا گیا، جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول میکنزم اور دیگر صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے جوانوں کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور تیاریوں کو سراہا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج وطن کا دفاع کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، وطن کی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع یقینی بنائیں گے، مستقبل کے ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، مسلح افواج مختلف شعبوں میں بڑی تبدیلیاں لارہی ہیں، جنگ کی نوعیت تیزی سے بدل رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











