جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

بھارت میں نیپاہ وائرس کے کیسز میں اضافہ، پاکستان میں ہائی الرٹ جاری

29 جنوری, 2026 10:31

بھارت میں نیپاہ وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام نے ملک بھر میں احتیاطی اقدامات سخت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدوں پر اسکریننگ کا عمل مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ ہر آنے والے اور ٹرانزٹ مسافر کی سو فیصد اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان آنے والے مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی مکمل سفری ہسٹری کی تصدیق کی جائے گی۔ خاص طور پر ان افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی جو نیپاہ وائرس سے متاثرہ یا ہائی رسک علاقوں سے سفر کر کے آئے ہوں۔

تمام مسافروں کے لیے تھرمل اسکریننگ اور طبی معائنہ لازمی کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مکمل کلیئرنس کے بغیر کسی بھی فرد کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں اب تک کم از کم پانچ نیپاہ وائرس کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ نیپاہ وائرس ایک خطرناک مرض ہے جو انسانوں میں تیزی سے پھیل سکتا ہے، اسی خدشے کے پیش نظر پاکستان میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔