شہری ہو جائیں تیار!!! موسم کے حوالے سے نئی پیشگوئی آ گئی

Citizens Get Ready! New Weather Forecast Released
ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کے ساتھ جزوی ابرآلود موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جبکہ شمال مشرقی پنجاب کے بعض اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی، جس سے حدِ نگاہ محدود ہو سکتی ہے۔
گزشتہ روز ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا، تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور پوٹھوہار کے کچھ علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہوئی۔ مالم جبہ اور مری میں تقریباً ایک انچ برف پڑی۔
کم سے کم درجہ حرارت بھی شدید سردی کی نشاندہی کر رہا ہے۔ لہہ میں منفی 10، قلات اور پاراچنار میں منفی 07، گوپس، مالم جبہ اور استور میں منفی 06، نتھیا گلی اور کالام میں منفی 05 جبکہ اسکردو میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











