رمضان سے قبل ملازمین کے الاؤنسز سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

Big Good News for Employees Regarding Allowances Ahead of Ramadan
اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے ہیں۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 5 اور 15 ستمبر 2025 کے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس اور وزارت خزانہ کے احکامات معطل کر دیے ہیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت، وزارت خزانہ، کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس اور اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان کو جواب جمع کروانے کے لیے نوٹس جاری کیے ہیں اور فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو ہفتوں کے اندر اپنے تبصرے اور دلائل عدالت میں پیش کریں۔
درخواست گزاروں کی طرف سے وکیل محمد آصف گجر نے عدالت میں بتایا کہ خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے ملازمین کے جوڈیشل اور یوٹیلٹی الاؤنسز روک دیے گئے ہیں۔ وکیل کے مطابق جو ملازمین عدالت میں رجوع کر چکے ہیں، ان کے الاؤنسز جاری رکھے گئے، جبکہ دیگر کے الاؤنسز روک دیے گئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ملتان اور بہاولپور بینچز نے بھی اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے احکامات پہلے ہی معطل کر رکھے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت 9 فروری کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کسٹم ایپلٹ ٹریبونل کے ملازمین محمد سفیان اور دیگر بھی الاؤنسز کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کر چکے ہیں۔ عدالت کا یہ فیصلہ خصوصی عدالتوں اور ٹریبونلز کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ میں اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











