میانوالی دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچ گیا

Major terrorist attack in Mianwali averted
میانوالی دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچ گیا۔
چاپڑی ڈیم کے قریب انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس کارروائی میں 6 دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ 8 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی تھی۔ جیسے ہی ٹیم موقع پر پہنچی، دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، 3 دستی بم، 6 ایس ایم جیز، 200 سے زائد گولیاں اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں پر حملوں کی مکمل منصوبہ بندی کر چکے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوسکا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











