عید پر نئے کرنسی نوٹ جاری ہوں گے یا نہیں؟ اسٹیٹ بینک سے اہم خبر آگئی

Will new currency notes be issued for Eid? Important update from the State Bank has arrived
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر 2026 کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ دستیاب نہ ہونے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
ایس بی پی کے نمائندے نے میڈیا سے گفتگو میں واضح کیا کہ اس حوالے سے ادارے کی جانب سے کوئی سرکاری اعلان جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کوئی اعلان ہوتا تو اسے باضابطہ پریس ریلیز کے ذریعے میڈیا اور عوام کے علم میں لایا جاتا، کیونکہ یہ ہی اسٹیٹ بینک کا واحد سرکاری ذرائع رابطہ ہے۔
اسٹیٹ بینک غیر سرکاری خطوط، ایس ایم ایس یا سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے معلومات فراہم نہیں کرتا۔ اس لیے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا خط اور افواہیں جعلی ہیں۔
جعلی نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نئے نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے اور شہریوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں پر انحصار کرنا ہوگا۔ تاہم اسٹیٹ بینک نے اس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے غیر مصدقہ پیغامات پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری ذرائع پر بھروسہ کریں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ وقت پر دستیاب ہوں گے اور کوئی بھی پریشانی پیدا نہیں ہوگی، اس لیے شہری بلاوجہ خوفزدہ نہ ہوں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










