ملازمین کی موجیں ہی موجیں؛ عیدالفطر کی لمبی تعطیلات کا اعلان

Employees Rejoice: Long Eid-ul-Fitr Holidays Announced
سعودی عرب کی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر پرائیویٹ سیکٹر اور غیر منافع بخش اداروں کے لیے چار روزہ چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
سعودی وزارت محنت نے اعلان کیا ہے کہ یہ چھٹیاں بدھ، 18 مارچ (29 رمضان) سے شروع ہوں گی اور چار روز تک جاری رہیں گی۔ سرکاری ترجمان محمد الرزقی نے میڈیا کو بتایا کہ عیدالفطر کی یہ چھٹیاں کام کے اختتام سے شروع ہوں گی اور ملازمین کو تعطیلات کے دوران مکمل آرام کا موقع ملے گا۔
انہوں نے پرائیویٹ اداروں کے مالکان پر زور دیا کہ وہ مزدور قانون کے آرٹیکل 24 کے دوسرے پیراگراف میں موجود ہدایات پر مکمل عمل کریں۔
اس اقدام کا مقصد ملازمین کو مذہبی تہوار کے موقع پر آرام، خوشی اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












