ٹرمپ کی موت سے متعلق دی سمپسنز کی پیشگوئی؛ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

The Simpsons’ Prediction About Trump’s Death; Truth Behind the Viral Video Revealed
امریکا کی مشہور اینیمیٹڈ کارٹون سیریز دی سمپسنز سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کارٹون سیریز کے ایک غیر نشر شدہ کلپ میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت کے بارے میں پیشگوئی دکھائی گئی ہے۔ تاہم اس ویڈیو کی حقیقت کے بارے میں مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں اور ماہرین اسے مشکوک قرار دے رہے ہیں۔
وائرل ہونے والے کلپ میں ایک منظر دکھایا گیا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کمرے میں بیٹھے کاغذات دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ اچانک وہ زمین پر گر جاتے ہیں۔ ویڈیو میں کچھ اور علامتی مناظر بھی شامل ہیں۔ ایک گھڑی صبح سات بجے رک جاتی ہے جبکہ ایک منظر میں سایہ دار ماحول دکھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اخبار کی سرخی بھی دکھائی جاتی ہے جس میں لکھا ہوتا ہے کہ ایک بہت طاقتور شخصیت کو خاموش کر دیا گیا ہے۔
یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے اس پر تبصرے کیے۔ بعض افراد نے اسے حقیقی پیشگوئی قرار دیا جبکہ کئی صارفین نے اس پر شک کا اظہار کیا۔
میڈیا ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کلپ باقاعدہ طور پر کبھی نشر نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ کارٹون کے پروڈیوسرز کی جانب سے بھی اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کی گئی۔ اسی وجہ سے اس کی سچائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دی سمپسنز ماضی میں بھی مختلف عالمی واقعات سے متعلق مبینہ پیشگوئیوں کی وجہ سے خبروں میں رہ چکا ہے۔ اس سیریز کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ اس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کی صدارت، ٹویٹر کا نام تبدیل ہو کر ایکس ہونا، لیڈی گاگا کی سپر باؤل میں پرفارمنس اور کووڈ 19 جیسے حالات کی پیشگوئی کی گئی تھی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









