یوم القدس ریلی؛ کراچی میں کون سی سڑکیں بند اور کون سے راستے کھلے ہوں گے؟ جانیے

Motorcycle and car owners traveling on Shahrah-e-Faisal be alert!!! An important decision has been made
شہر قائد میں آج یوم القدس کی ریلی کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔
کراچی میں یوم القدس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مرکزی ریلی بعد نماز جمعہ نمائش چورنگی سے ایم اے جناح روڈ ہوتے ہوئے تبت سینٹر/اماں ٹاور تک نکالی جائے گی۔
کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کے باعث ایم اے جناح روڈ کے مختلف حصوں پر ٹریفک کی روانی معطل رہے گی، تاہم شہریوں کے لیے متبادل راستے ترتیب دیے گئے ہیں۔ گرومندر اور سولجر بازار کی جانب آنے والے شہری بہادر یار جنگ روڈ اور ہولی فیملی اسپتال کے راستے سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے، جبکہ لسبیلہ سے آنے والے شہری نشتر روڈ، رنچھوڑ لائن اور سول اسپتال کا راستہ اختیار کر کے سفر جاری رکھ سکیں گے۔
بنوری سگنل سے آنے والے شہری پی پی چورنگی اور کوریڈور 3 کے راستے سے اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔ تبت چوک سے آنے والی ٹریفک کو دائیں جانب ریگل چوک اور ایمپریس مارکیٹ کی طرف، اور بائیں جانب جوبلی اور آغا خان انکل سریا اسپتال کی طرف بھیجا جائے گا۔
داؤد پوتہ روڈ اور لکی اسٹار سے نمائش جانے والے شہری پریڈی چوک سے دائیں مڑ سکتے ہیں یا صدر دواخانہ کے راستے پی پی چورنگی کا رخ کر سکتے ہیں۔ آغا خان سوئم روڈ سے آنے والے شہری کوسٹ گارڈ کے راستے سولجر بازار یا زیب النساء اسٹریٹ (موبائل مارکیٹ) کی جانب بھیجے جائیں گے۔
ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں پر اہلکار تعینات کر دیے ہیں تاکہ شہری کم سے کم پریشانی کا سامنا کریں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ وقت سے پہلے متبادل راستے اختیار کریں تاکہ ٹریفک جام اور دیگر مشکلات سے بچا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









