اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق وزیرتعلیم کا اہم بیان سامنے آگیا

Important Statement from Education Minister Regarding School Holidays Emerges
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ یکم اپریل سے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ اسکولوں اور کالجوں میں ہائبرڈ نظام نافذ نہیں کیا جائے گا اور ہفتے میں 3 یا 4 دن کلاسز لینے کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں ہفتے کے پانچ دن باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
رانا سکندر حیات نے بتایا کہ میٹرک کے 246 امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ امتحانات میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی کیلنڈر میں تبدیلیاں بھی کی جا رہی ہیں، جس سے طلبہ کو آئندہ سال امتحانات کی بہتر تیاری کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں 70 فیصد مفت درسی کتب فراہم کی جا چکی ہیں اور باقی کی ترسیل بھی جلد مکمل کر دی جائے گی۔
وزیر تعلیم نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ بھی کیا، جہاں ان کے ہمراہ مشیر وزیر اعلیٰ برائے امتحانات مزمل محمود موجود تھے۔
مزمل محمود نے اس موقع پر بتایا کہ امیدواروں کی شناخت کے لیے کیو آر کوڈ اور بائیو میٹرک نظام استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ پیپر کی خوبصورتی پر وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنی کارکردگی اور علم پر توجہ دیں کیونکہ نمبرز صرف علم اور ذہانت کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.







