تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے یا نہیں؟ وزیر تعلیم کا اہم بیان سامنے آگیا

Important Statement from Education Minister Regarding School Holidays Emerges
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے جاری غیر یقینی صورتحال کو ختم کر دیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ صوبے بھر میں اسکولز اور کالجز کی تعطیلات 31 مارچ کو ختم ہو جائیں گی۔ اس کے بعد یکم اپریل سے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھول دیے جائیں گے۔ مزید چھٹیوں کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے تعلیمی سرگرمیاں وہیں سے شروع کی جائیں گی جہاں سے پہلے رکی تھیں۔ اس بار خاص توجہ طلبہ کے لرننگ لاسز کو کم کرنے پر دی جائے گی۔
دوسری جانب سندھ حکومت کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بند یا کھلا رکھنے کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ اس وقت حکومت کی توجہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے پر ہے۔ کسی بھی فیصلے سے پہلے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









