جمعرات، 30-اپریل،2026
جمعرات 1447/11/13هـ (30-04-2026م)

میڈیکل کے طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی

30 اپریل, 2026 10:52

میڈیکل طلبہ میں بڑھتے ہوئے ذہنی دباؤ، ڈپریشن اور خودکشی کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ اب ملک بھر کے میڈیکل کالجز میں مینٹل ہیلتھ اسکریننگ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کی ذہنی صحت کو محفوظ بنانا اور مسائل کی بروقت نشاندہی کرنا ہے۔ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ داخلے کے وقت اور ہر سال طلبہ کی باقاعدہ ذہنی صحت کی جانچ کی جائے تاکہ کسی بھی مسئلے کو ابتدائی مرحلے میں ہی حل کیا جا سکے۔

نئے پروٹوکول کے تحت تمام میڈیکل کالجز میں سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ اور کونسلنگ سینٹر کا قیام بھی لازمی ہوگا۔ ذہنی دباؤ یا پریشانی کا شکار طلبہ اور فیکلٹی ممبران کو فوری طور پر ماہر نفسیات کے پاس ریفر کیا جائے گا تاکہ انہیں مناسب علاج اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

پی ایم ڈی سی حکام کا کہنا ہے کہ مؤثر کونسلنگ اور اسکریننگ سے نہ صرف طلبہ کی ذہنی صحت بہتر ہوگی بلکہ ان کی تعلیمی کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

صدر پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ تمام اداروں کو یہ نظام فوری طور پر نافذ کرنا ہوگا اور اس میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔