ہفتہ، 4-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/18هـ (03-07-2026م)

وفاقی اردو یونیورسٹی میں اساتذہ کا احتجاج جاری، امتحانی بائیکاٹ ختم

02 جولائی, 2026 20:28

وفاقی اردو یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ کے عبدالحق اور گلشنِ اقبال کیمپس کے مشترکہ جنرل باڈی اجلاس میں اساتذہ نے اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا، تاہم طلبہ کے تعلیمی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانی عمل کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

اجلاس میں اساتذہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں یونیورسٹی میں مالی، انتظامی اور اخلاقی بحران کا ذمہ دار قرار دیا۔

اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ اگر مسائل فوری طور پر حل نہ کیے گئے تو وائس چانسلر مستعفی ہوں۔

انجمن اساتذہ نے سینیٹ کا اجلاس فوری طور پر طلب کرنے اور مبینہ طور پر غیر آئینی فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ احتجاج کے اظہار کے لیے سیاہ پٹیاں باندھ کر امتحانات منعقد کرائیں گے۔

انجمن اساتذہ کے مطابق امتحانات ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے معیار اور یونیورسٹی کے اکیڈمک کیلنڈر کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔