پاکستانی طلبہ کیلئے جرمنی کی مکمل فنڈڈ اسکالر شپ حاصل کرنے کا سنہری موقع! طریقہ جان لیں

Golden chance for German scholarship, learn how
جرمنی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے ایک اہم موقع سامنے آیا ہے۔
وہ نوجوان جو مالی مشکلات کی وجہ سے بیرون ملک تعلیم کا خواب پورا نہیں کر پاتے، اب DAAD کے ہیل مُٹ شمٹ پروگرام کے تحت اسکالر شپ حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ پروگرام خاص طور پر ایسے باصلاحیت طلبہ کے لیے ہے جو سوشل سائنسز، قانون، اکنامکس، پبلک پالیسی اور ایڈمنسٹریشن جیسے شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
اس اسکالر شپ کے لیے وہ امیدوار اہل ہیں جن کے پاس متعلقہ شعبوں میں یونیورسٹی کی پہلی ڈگری موجود ہو اور وہ مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہوں۔ درخواست دہندگان کو جرمنی کے وفاقی دفتر خارجہ کی جانب سے فنڈنگ فراہم کی جاتی ہے، جس کے ذریعے وہ ماسٹرز کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ طلبہ منتخب کیے گئے سات مختلف ماسٹر پروگرامز میں سے اپنی پسند کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
DAAD ہیل مُٹ شمٹ پروگرام کا مقصد ترقی پذیر ممالک کے نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ملک میں جمہوری نظام، سماجی انصاف اور بہتر حکمرانی کے فروغ میں کردار ادا کر سکیں۔ اس پروگرام کے ذریعے ایسے طلبہ کو تیار کیا جاتا ہے جو مستقبل میں پبلک پالیسی اور گڈ گورننس کے شعبوں میں اہم ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔
درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقت ضائع کیے بغیر اپنی درخواستیں جمع کروائیں تاکہ اس نادر موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












