بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

New notification issued regarding summer vacations in educational institutions
محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان نے صوبے کے سرد علاقوں میں واقع سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم گرما کی مختصر تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ونٹر زون میں شامل تمام تعلیمی ادارے 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک بند رہیں گے۔ تعطیلات کا اطلاق ونٹر زون کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر یکساں ہوگا۔
اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں کے اختتام کے بعد سمر زون اور ونٹر زون دونوں کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 3 اگست 2026، بروز پیر، دوبارہ کھل جائیں گے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











