جمعہ، 14-اگست،2026
جمعہ 1448/03/01هـ (14-08-2026م)

سندھ کے نوجوانوں کے لیے ہنرمند پنجاب پروگرام، آئی ٹی تربیت اور میرٹ پر انعامات کا موقع

13 اگست, 2026 11:10

اسلام آباد: سندھ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور طلبہ کے لیے ہنرمند پنجاب پروگرام کے تحت آئی ٹی اور ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ پروگرام میں مختلف تربیتی کورسز کے ساتھ اسکالرشپ کارڈ کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر فیس واپسی اور دیگر انعامات کی سہولت بھی شامل ہے۔

ہنرمند پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو جدید آئی ٹی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع کے لیے تیار کرنا ہے۔

پروگرام میں ویب ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائننگ، ایمیزون ورچوئل اسسٹنٹ اور دیگر روزگار سے متعلق تربیتی کورسز شامل ہیں۔

85 فیصد نمبر حاصل کرنے والوں کے لیے خصوصی سہولت

اسکالرشپ کارڈ پروگرام کے تحت حتمی جائزے میں کم از کم 85 فیصد نمبر حاصل کرنے والے اہل طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر مختلف انعامات کے لیے زیر غور لایا جاتا ہے۔

پروگرام کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق 85 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے پر فیس واپسی کی سہولت دی جاتی ہے، جبکہ زیادہ میرٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کے لیے سولر پینل، کروم بک، لیپ ٹاپ اور ای بائیک سمیت مختلف انعامات شامل ہیں۔

اسکالرشپ کارڈ کے لیے کون اہل ہوگا؟

پروگرام کی ویب سائٹ کے مطابق اسکالرشپ کارڈ کے لیے امیدوار کا پاکستان کا رہائشی ہونا، عمر 15 سے 40 سال کے درمیان ہونا اور درست شناختی کارڈ یا ب فارم رکھنا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ امیدوار کا ہنرمند پنجاب کے رجسٹرڈ کورس میں داخل ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے نوجوان پروگرام کی ویب سائٹ پر درخواست دینے کے طریقہ کار، اہلیت کے معیار اور دیگر شرائط کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ پروگرام کی جانب سے رابطے کے لیے 03-111-133-053 نمبر بھی فراہم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پروگرام کی اپنی ویب سائٹ اسے ایک آزاد اقدام قرار دیتی ہے۔ اس لیے درخواست دینے سے قبل امیدواروں کو اہلیت، فیس، میرٹ، انعامات اور دیگر شرائط سے متعلق تازہ ترین معلومات ضرور جانچ لینی چاہئیں۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔