جمعہ، 14-اگست،2026
جمعہ 1448/03/01هـ (14-08-2026م)

آزاد کشمیر میں طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری، گرمیوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع

10 اگست, 2026 12:27

آزاد جموں و کشمیر میں طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، حکومت نے سمر زون کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید 4 روز کی توسیع کردی ہے، جس کے باعث طلبہ کو مجموعی طور پر ایک ہفتے کی اضافی چھٹی ملے گی۔

حکومت آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سمر زون میں آنے والے تمام تعلیمی ادارے 10 اگست بروز پیر سے 13 اگست 2026 بروز جمعرات تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست بروز جمعہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر عام تعطیل ہوگی، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔

یوں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کے باعث طلبہ و طالبات کو مسلسل ایک ہفتے کی اضافی چھٹیاں میسر آئیں گی۔

حکام کے مطابق تعطیلات میں توسیع کا اطلاق آزاد جموں و کشمیر کے سمر زون میں آنے والے سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔