اتوار، 20-ستمبر،2026
اتوار 1448/04/09هـ (20-09-2026م)

پنجاب میں ہفتے میں 3 دن اسکول بند رکھنے کی تجویز، وزیر تعلیم کا اہم مؤقف سامنے آگیا

17 ستمبر, 2026 15:20

پنجاب میں ہفتے میں تین دن اسکول بند رکھنے کی تجویز کے حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

ایک انٹرویو میں رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ پنجاب کے وزیر تعلیم کی حیثیت سے ابھی تک ان کے سامنے اسکول تین دن بند رکھنے سے متعلق کوئی باقاعدہ تجویز نہیں آئی۔ تعلیمی سرگرمیوں کو معمول کے مطابق جاری رہنا چاہیے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے وفاقی حکومت سے بھی درخواست کی کہ اگر مختلف شعبوں کیلئے کوئی پابندیاں یا بچت کے اقدامات کیے جاتے ہیں تو تعلیم کے شعبے کو ان سے مستثنیٰ رکھا جائے۔ اسکولوں میں تدریسی عمل کو جاری رکھنا ضروری ہے۔

رانا سکندر حیات نے اسکولوں کو جمعہ کے روز بند رکھنے کی صورت میں ایندھن کی بچت کے حوالے سے بھی اپنا مؤقف بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں کے تقریباً 90 فیصد بچے پیدل اسکول جاتے ہیں۔ اس لیے جمعہ کو اسکول بند کرنے سے ڈیزل یا دیگر اخراجات میں کوئی بڑی کمی متوقع نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجی اسکولوں کی صورتحال بھی اس حوالے سے مختلف نہیں۔ نجی اسکولوں کے تقریباً 90 فیصد بچے بھی پیدل اسکول جاتے ہیں۔ اس لیے اسکول بند رکھنے سے ایندھن کی بچت کا مطلوبہ مقصد حاصل نہیں ہوگا۔

وزیر تعلیم نے زور دیا کہ تعلیم کے شعبے کو کسی بھی ایسے اقدام سے مستثنیٰ رکھا جائے جس سے طلبا کی تدریسی سرگرمیاں متاثر ہوں۔ اسکول ہفتے کے مقررہ تدریسی دنوں میں معمول کے مطابق جاری رہنے چاہییں۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔