شرپسند پی ٹی آئی کا احتجاج یا انتشار؟ پشاور میں لانگ مارچ کیلئے جانے والی غلیلوں کی کھیپ پکڑی گئی

پشاور: 23 ستمبر کو پشاور میں لانگ مارچ کے لیے جانے والی غلیلوں سے بھری ایک گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احتجاجی سامان کو نذرِ آتش کرنے کے بعد گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، جبکہ گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود غلیلیں پشاور میں ہونے والے لانگ مارچ کے لیے لے جائی جارہی تھیں۔
پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے ماضی میں بھی پرتشدد واقعات، توڑ پھوڑ اور امن و امان سے متعلق مسائل سامنے آتے رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









