جمعرات، 24-ستمبر،2026
جمعرات 1448/04/13هـ (24-09-2026م)

گلگت بلتستان میں بجلی کے بحران کے حل کیلئے نئے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

24 ستمبر, 2026 14:40

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں گلگت بلتستان میں جاری توانائی منصوبوں کی پیشرفت اور نئے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی تعمیر سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے میں بجلی کے مسائل کے حل، زیر تعمیر منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور توانائی کے مزید وسائل پیدا کرنے کے لیے نئے منصوبوں کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ خطے میں بجلی کے بحران پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور واپڈا کے تعاون کو اس مقصد کے لیے اہم قرار دیا۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے منصوبوں میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کے معیار اور کام کی رفتار کو یقینی بنایا جائے گا۔

ملاقات میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ارشد مجید، سیکرٹری قانون فدا حسین اور سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ صفدر خان بھی شریک ہوئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔