جمعہ، 14-اگست،2026
جمعہ 1448/03/01هـ (14-08-2026م)

کراچی: سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی بجٹ میں کرپشن، محکمہ تعلیم کا ہیڈ ماسٹر محمد علی کو شوکاز نوٹس

13 اگست, 2026 13:23

کراچی کے ڈسٹرکٹ کورنگی میں سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد علی کے خلاف اسکول اسپیسفک بجٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں اور خریداری کے معاملات میں مبینہ کرپشن کے الزامات پر محکمہ تعلیم نے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

شوکاز نوٹس کے مطابق ہیڈ ماسٹر پر الزام ہے کہ اسکولوں کے مرمتی کام اور فرنیچر کی خریداری کے معاملات میں مبینہ طور پر 30 فیصد بجٹ کی کٹوتی کی گئی، جبکہ اپنی کمپنی بنا کر اسی کو ٹھیکے دینے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

محمد علی پر سارا ایسوسی ایٹس سے متعلق خریداری کے معاملات میں ثالثی کرنے، نجی وینڈر کے ذریعے لین دین کرانے اور سرکاری فنڈز کو مالی خطرے سے دوچار کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

انکوائری کمیٹی کے سامنے سارا ایسوسی ایٹس کے نمائندے کو پیش کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی، تاہم وینڈر پیش نہیں ہوسکا۔ محکمہ تعلیم نے ہیڈ ماسٹر کو شوکاز نوٹس کا جواب 14 روز کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، بصورت دیگر یکطرفہ کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔