ہفتہ، 4-جولائی،2026
ہفتہ 1448/01/19هـ (04-07-2026م)

بلوچستان کے سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبا کو جسمانی سزا دینے پر پابندی عائد

04 جولائی, 2026 11:27

بلوچستان حکومت نے طلبہ کے تحفظ اور بہتر تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری اور نجی اسکولوں میں جسمانی سزا پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

اس فیصلے کے بعد کسی بھی استاد یا تعلیمی ادارے کو طلبہ پر تشدد یا جسمانی سزا دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ محکمہ تعلیم بلوچستان نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اگر کوئی استاد یا اسکول انتظامیہ اس فیصلے کی خلاف ورزی کرتی ہے تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران مختلف تعلیمی اداروں سے جسمانی سزا کے چند واقعات سامنے آئے تھے۔ ان شکایات کے بعد حکومت نے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکول بچوں کی تعلیم، تربیت اور شخصیت سازی کی جگہ ہیں، اس لیے وہاں خوف یا تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ طلبہ کے لیے محفوظ، باعزت اور دوستانہ تعلیمی ماحول فراہم کریں۔ اساتذہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے مثبت اور تربیتی طریقے اختیار کریں، نہ کہ جسمانی سزا کا سہارا لیں۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔