نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں سے متعلق حکومت کا تاریخی فیصلہ

Historic government decision regarding fees of private educational institutions
محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی میں نجی اسکولوں کے لیے فیسوں سے متعلق نئے اور نظرثانی شدہ قواعد جاری کر دیے ہیں۔ ان ہدایات کا اطلاق تعلیمی سال 2026-27 پر ہوگا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفعت جاوید کے مطابق تعلیمی سال یکم اپریل 2026 سے شروع ہو چکا ہے۔ میٹرک کے طلبہ سے صرف مارچ 2026 تک کی ٹیوشن فیس لی جا سکے گی۔ اس کے بعد کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات 10 اپریل 2026 سے شروع ہو چکے ہیں۔ اس دوران جو طلبہ امتحانات دے رہے ہیں ان سے اپریل میں کوئی اضافی چارجز نہیں لیے جا سکتے۔ جماعت نہم سے دہم میں جانے والے طلبہ کے لیے الگ فیس اسٹرکچر بھی تیار کر لیا گیا ہے۔
نئے قواعد کے مطابق جون اور جولائی کی فیسیں پہلے سے اپریل اور مئی میں جمع کروائی جا سکیں گی۔ اس پالیسی کا اطلاق پری پرائمری سے لے کر جماعت نہم تک کے تمام طلبہ پر ہوگا۔
محکمہ تعلیم نے تمام نجی اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر طالب علم کے لیے ماہانہ فیس واؤچر تیار کریں۔ جون کا فیس واؤچر 30 جون تک قابلِ قبول ہوگا جبکہ جولائی کا واؤچر 31 جولائی 2026 تک درست رہے گا۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










