عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ تفصیل سامنے آگئی

Will there be a holiday on Shab-e-Barat or not?
پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2026 کی تاریخ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر 17 مئی کی شام ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا تو یکم ذوالحجہ 18 مئی بروز پیر کو ہوگی، جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ منائی جائے گی۔
حکام کے مطابق موجودہ اسلامی مہینہ ذوالقعدہ 19 اپریل 2026 کو شروع ہوا تھا۔ اسی سلسلے میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 17 مئی کو متوقع ہے، جس میں مختلف شہروں سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
اگر 17 مئی کو مطلع ابر آلود رہا اور چاند نظر نہ آ سکا تو ذوالقعدہ کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے۔ ایسی صورت میں یکم ذوالحجہ 19 مئی بروز منگل کو ہوگی اور عیدالاضحیٰ 28 مئی کو منائی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق عید کی تعطیلات بھی چاند کی رویت سے مشروط ہوں گی۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق اگر عید 27 مئی کو ہوئی تو تعطیلات 27 سے 29 مئی تک ہو سکتی ہیں۔ تاہم اگر چاند ایک دن تاخیر سے نظر آیا تو چھٹیاں 28 سے 30 مئی تک دیے جانے کا امکان ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی حتمی تاریخ کا اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا، جس میں ملک بھر سے چاند نظر آنے کی تصدیق کی جاتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








