جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

خیبرپختونخوا کے سرکاری تعلیمی اداروں میں 4 روزہ ورکنگ ہفتہ ماڈل نافذ

01 اپریل, 2026 11:25

خیبرپختونخوا کے سرکاری تعلیمی اداروں میں آج سے چار روزہ ورکنگ ہفتہ نافذ کر دیا گیا ہے۔

 محکمہ ثانوی اور ابتدائی تعلیم خیبرپختونخوا نے نئے اوقات کار کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبے کے اسکولوں میں جمعہ اور ہفتہ کو تعطیل ہوگی، جبکہ نئے اوقات کار یکم اپریل 2026 سے فوری طور پر لاگو ہوں گے۔

نئے اوقات کار ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور سپلائی کی کمی کے پیش نظر ترتیب دیے گئے ہیں۔ پرائمری اسکولوں میں کلاسیں صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:35 تک جاری رہیں گی۔ مڈل اسکولوں میں تعلیمی عمل صبح 7:30 سے دوپہر 2:35 تک ہوگا، جبکہ ہائی اور ہائر سکنڈری اسکولوں میں چھٹی دوپہر 3:00 بجے ہوگی۔

دوسری جانب پنجاب میں کفایت شعاری اور ایندھن کے بحران کے باعث بند کیے گئے اسکولز آج دوبارہ کھل گئے ہیں۔ آن لائن کلاسز کے بعد تدریسی سرگرمیاں باقاعدہ طور پر بحال ہوگئی ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تعلیم کا سلسلہ ہفتہ وار پانچ دن کے مطابق جاری رہے گا۔ تعلیم کے شعبے میں درپیش مشکلات کو مل کر حل کرنا ہوگا۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔