طلباء کی موجیں؛ تعلیمی اداروں میں 4 چھٹیوں کا اعلان

How long will summer vacations be in educational institutions? Details have been revealed.
اسلام آباد میں دو روزہ تعطیل کے اعلان کے بعد تعلیمی ادارے چار دن تک بند رہیں گے اور پیر کو دوبارہ کھلیں گے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں متوقع ایران امریکہ مذاکرات کے پیشِ نظر 9 اور 10 اپریل کو تعطیل کا اعلان کر دیا گیا، یہ تعطیلات اسلام آباد کی ریونیو حدود میں نافذ ہوں گی۔
ہفتہ اور اتوار کی معمول کی چھٹیوں کو ساتھ ملا کر اسکول اور کالج چار دن کے بعد پیر کو دوبارہ کھلیں گے۔ تاہم ضروری سرکاری دفاتر اور عوامی خدمات کے شعبے اس دوران معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ تعطیلات کے دوران 9 اور 10 اپریل کو شیڈول شدہ تمام امتحانات وقت پر ہوں گے۔ بورڈ نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے امتحانی مراکز پر وقت مقررہ پر پہنچیں تاکہ امتحانات میں رکاوٹ نہ آئے۔
یہ اقدامات وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیے گئے ہیں تاکہ اسلام آباد میں ہونے والے تاریخی مذاکرات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو مکمل طور پر یقینی بنایا جا سکے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









