بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے طلبہ کے رول نمبر اور سلپس جاری کرنا شروع کر دی

Important Update for Students
لاہور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے قبل طلبہ کے رول نمبر سلپس جاری کرنا شروع کر دی ہیں۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے مطابق انٹر پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے امیدوار اپنی رول نمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔ کوئی بھی طالب علم اپنی مقررہ گروپ یا امتحانی مرکز کے علاوہ کسی اور جگہ امتحان نہیں دے سکے گا۔ اگر کسی نے قواعد کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امتحانات کے دوران عام تعطیلات کا اثر جاری ڈیٹ شیٹ پر نہیں ہوگا۔ امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے۔ طلبہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سلپ اور امتحانی مرکز کی تفصیلات پہلے سے چیک کر لیں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔
رول نمبر سلپ حاصل کرنے کا طریقہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ریگولر طلبہ اپنی متعلقہ تعلیمی ادارے سے ایڈمٹ کارڈ حاصل کریں گے۔ جبکہ پرائیویٹ امیدوار آن لائن سہولت کے ذریعے سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
آن لائن ڈاؤن لوڈ کے لیے بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com
پر جائیں۔ وہاں داخلہ فارم کے مطابق اپنی معلومات درج کریں۔ فارم نمبر، رول نمبر، حوالہ نمبر، مکمل نام اور والد کا نام درست طریقے سے لکھیں۔ ان میں سے کسی ایک معلومات کو درج کرنے کے بعد “رول نمبر سلپ حاصل کریں” کے بٹن پر کلک کریں۔ اس کے بعد سلپ اسکرین پر ظاہر ہو جائے گی۔ اسے پی ڈی ایف فارمیٹ میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقت پر امتحانی مرکز پہنچیں اور ضروری دستاویزات ساتھ رکھیں۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










