جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

مری اور کوٹلی ستیاں کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا نیا شیڈول جاری

17 جولائی, 2026 10:24

محکمہ تعلیم پنجاب نے مری اور کوٹلی ستیاں کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں علاقوں کے تمام اسکول 18 جولائی سے 31 جولائی 2026 تک بند رہیں گے، جبکہ یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ معمول کے مطابق شروع کر دی جائیں گی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پہاڑی علاقوں میں غیر معمولی گرمی اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں مری اور کوٹلی ستیاں میں موسم معمول سے زیادہ گرم ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث طلبہ، اساتذہ اور دیگر عملے کو مشکلات کا سامنا تھا۔ اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے گرمیوں کی مختصر تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا تاکہ بچوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت بھی موسم گرما کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے لیے تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں میں واقع تمام سرکاری اور نجی اسکول 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک بند رہیں گے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔