پیر، 13-جولائی،2026
پیر 1448/01/28هـ (13-07-2026م)

محکمہ تعلیم سندھ میں اسکول اسپیسیفک بجٹ میں خرد برد کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

13 جولائی, 2026 13:59

محکمہ تعلیم سندھ میں اسکول اسپیسیفک بجٹ کے استعمال میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آگیا ہے، جس کے بعد متعلقہ حکام نے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کے معطل ملازم محمد علی نے مبینہ طور پر ایک نجی کمپنی قائم کرکے مختلف اسکولوں میں سامان فراہم کرنے والے ویینڈر کے طور پر کام شروع کیا۔

الزام ہے کہ محمد علی نے اسکولوں کو سامان کی فراہمی کے حوالے سے مبینہ طور پر جعلی بل تیار کیے، جن میں اپنے کمیشن کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران (ڈی اوز) کے کمیشن کے جعلی بل بھی شامل تھے۔

جعلی بلوں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ تعلیم نے محمد علی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسکول اسپیسیفک بجٹ میں کسی بھی قسم کی کرپشن یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق محمد علی کو اس سے قبل میٹرک امتحانات میں مبینہ نقل کے الزام پر ہیڈ ماسٹر کے عہدے سے ہٹا کر محکمہ تعلیم میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

محکمہ تعلیم حکام کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔