جمعہ، 8-مئی،2026
جمعہ 1447/11/21هـ (08-05-2026م)

شدید گرمی کے باعث تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے قبل شروع ہوجائیں گی؟ تاریخ سامنے آگئی

08 مئی, 2026 09:48

پنجاب میں شدید گرمی اور ممکنہ ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے آغاز پر غور شروع ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سال چھٹیاں معمول سے پہلے شروع ہونے کا امکان ہے اور مئی کے آخری ہفتے سے اسکول بند کیے جا سکتے ہیں۔ اس فیصلے کی وجہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تعطیلات کو قرار دیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے پنجاب کی تازہ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ 7 سے 11 مئی کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران ہیٹ ویو کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئندہ تین ماہ یعنی مئی، جون اور جولائی میں موسم زیادہ گرم رہے گا۔ شمالی پنجاب میں بارشیں معمول سے زیادہ جبکہ مشرقی علاقوں میں کم بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس صورتحال نے تعلیمی اداروں کے شیڈول کو بھی متاثر کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال عید الاضحیٰ کی تعطیلات 27 سے 29 مئی تک متوقع ہیں۔ اگر ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بھی شامل ہو جائیں تو ایک طویل وقفہ بن سکتا ہے۔ اسی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سرکاری اور نجی اسکول 27 مئی سے ہی بند ہو سکتے ہیں اور یہی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

عام طور پر پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوتی ہیں، لیکن اس بار حالات مختلف ہیں۔ شدید گرمی اور عید کی چھٹیوں کے امتزاج کے باعث شیڈول میں تبدیلی کا امکان بڑھ گیا ہے۔ والدین اور طلبہ اس ممکنہ فیصلے کے منتظر ہیں۔

رانا سکندر حیات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی نقصان کم کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کر رہی ہے۔ ان میں گرمیوں کی چھٹیوں میں 15 سے 20 دن کی کمی اور سردیوں کی چھٹیوں میں بھی کمی شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد تعلیمی دنوں کی تعداد بڑھا کر طلبہ کی پڑھائی بہتر بنانا ہے۔

دوسری جانب نجی اسکولوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران صبح کے وقت سمر کیمپس لگانے کی اجازت دی جائے۔ غیر متوقع تعطیلات سے ہونے والے تعلیمی نقصان کو کم کرنے کیلئے یہ ایک بہتر حل ہو سکتا ہے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔