جمعہ، 8-مئی،2026
جمعہ 1447/11/21هـ (08-05-2026م)

متحدہ عرب امارات میں تعلیمی ادارے بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا حکم

05 مئی, 2026 10:02

متحدہ عرب امارات میں تعلیمی ادارے بند کرنے اور آن لائن کلاسز کا حکم دے دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں وزارتِ تعلیم و تربیت نے ملک بھر میں نرسریوں، اسکولوں اور تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنے اور آن لائن کلاسز لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں تعلیمی عمل کو محفوظ انداز میں جاری رکھنے کے لیے آن لائن نظام اپنایا جا رہا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 5 مئی 2026 سے 8 مئی 2026 تک یو اے ای کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں کلاسز آن لائن ہوں گی۔ اس دوران نرسریوں کے بچوں سے لے کر تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ اور عملہ گھر سے تعلیم حاصل کرے گا۔

وزارتِ تعلیم کے مطابق یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے یا صورتحال میں طلبہ اور اسٹاف محفوظ رہیں۔ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن کلاسز کے لیے مکمل انتظامات کریں۔

حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ 8 مئی کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ اگر ضرورت پڑی تو اس فیصلے میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔