جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیدی

12 جون, 2026 16:36

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

 یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کے مسودے کی بھی منظوری دی۔ اس موقع پر مختلف مالیاتی تجاویز، حکومتی اخراجات اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور تھیں، تاہم کابینہ نے 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کو زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے کیونکہ کم اور درمیانی آمدنی والے ملازمین مہنگائی سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔