امریکا پہلے مرحلے میں ریکوڈک میں سرمایہ کاری کرے گا، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ کی سعودی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ امریکا پہلے مرحلے میں ریکوڈک میں سرمایہ کاری کرے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں کا پہلا وفد پاکستان پہنچ چکا ہے اور مرکزی سرمایہ کاری ریکوڈک میں مرکوز ہوگی جس کے بعد دیگر مراحل کا آغاز ہوگا۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیرف کے حوالے سے فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے اور اب سرمایہ کاری کے عمل کو آگے بڑھانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ سے ہونے والے معاہدے اور تجارت کی تمام تفصیلات سامنے آ چکی ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.