حکومت کا سینئر سفارتکار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ

government-decides-to-appoint-senior-diplomat-tahir-hussain-andrabi-as-new-foreign-office-spokesperson
وفاقی حکومت نے سینئر سفارتکار طاہر حسین اندرابی کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ طاہر حسین اندرابی اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان کی تقرری کا فیصلہ شفقت علی خان کی بطور پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) تعیناتی کے بعد کیا گیا۔
طاہر حسین اندرابی ایک تجربہ کار اور سینئر سفارتکار ہیں جو اس سے قبل تیونس میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ جنیوا میں بھی مختلف سفارتی ذمے داریاں نبھا چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر حسین اندرابی کی بطور ترجمان تعیناتی سے دفتر خارجہ کی میڈیا حکمتِ عملی اور بین الاقوامی روابط مزید موثر ہونے کی توقع ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








