جمعرات، 9-جولائی،2026
جمعرات 1448/01/24هـ (09-07-2026م)

پاکستان کا خطے میں بڑھتی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار

09 جولائی, 2026 09:13

پاکستان نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کی اپیل کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو خطے میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش ہے۔ پاکستان نے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مزید کشیدگی سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کا شہید سپریم لیڈر کی تجہیز و تکفین میں شرکت پر پاکستان سے اظہار سے تشکر

ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات، رابطے اور سفارت کاری ہی واحد راستہ ہیں اور پاکستان نے فریقین پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنے وعدوں پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا ہے۔ پاکستان نے امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔