جمعرات، 9-جولائی،2026
جمعرات 1448/01/24هـ (09-07-2026م)

کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

09 جولائی, 2026 09:55

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے گرمی اور حبس کی کیفیت ختم، سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 24 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، شہر میں آج سے درجہ حرارت میں ایک سے 2 ڈگری  کمی متوقع ہے۔

  آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، رات  اور صبح کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔