ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

گھی اور آٹے کی قیمت سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

11 اکتوبر, 2025 10:38

مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ گھی، آٹا، مرغی اور انڈے جیسی روزمرہ کی ضروری اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں۔

 وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3.34 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کن چیزوں کی قیمت بڑھی؟

رپورٹ کے مطابق 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مرغی کی قیمت میں 8.92 فیصد، آٹے کی قیمت میں 5.74 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 2.25 فیصد، پیاز کی قیمت میں 7.47 فیصد، گھی کی قیمت میں 0.86 فیصد، لہسن اور گڑ کی قیمتوں میں بالترتیب 0.86 اور 1.70 فیصد اضافہ ہوا۔

 ان تمام اشیاء کا استعمال روزانہ کے کھانوں میں ہوتا ہے، جس سے متوسط طبقے کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

کن اشیاء کی قیمت میں کمی ہوئی؟

رپورٹ کے مطابق 6 اشیاء ایسی بھی ہیں جن کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ ان میں ٹماٹر کی قیمت میں 11.34 فیصد، آلو کی قیمت میں 0.93 فیصد، کیلوں کی قیمت میں 1.29 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 0.35 فیصد اور ایل پی جی کی قیمت میں 0.59 فیصد کمی ہوئی۔

ان اشیاء کی قیمتوں میں کمی عوام کے لیے کسی حد تک ریلیف ضرور ہے، لیکن یہ کمی مہنگائی کے مجموعی بوجھ کو کم کرنے میں ناکافی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔