بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم فیصلہ

12 جنوری, 2026 13:58

خیبرپختونخوا حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ایک بڑے سولر منصوبے کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ منصوبہ سات اضلاع میں شروع کیا جائے گا جن میں خیبر، کرم، باجوڑ، اورکزئی، مہمند، شمالی اور جنوبی وزیرستان شامل ہیں۔

پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے منصوبے کے لیے ضروری ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت ایک لاکھ بیس ہزار خاندانوں کو مفت سولر پینلز فراہم کیے جائیں گے۔

ہر دو کلو واٹ کے سولر سسٹم میں تین سولر پینلز، ایک انورٹر اور دیگر ضروری سامان شامل ہوگا تاکہ گھرانے اپنی بجلی کی ضروریات پوری کر سکیں۔ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 13 ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔

منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ ہر ضلع کو اس کی آبادی کے تناسب کے مطابق کوٹہ دیا جائے گا تاکہ وسائل کا منصفانہ استعمال ہو سکے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقامی لوگوں کو سستی اور ماحول دوست توانائی فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

یہ منصوبہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بجلی کی کمی کو کم کرنے اور مقامی لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔