اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں درخواست دینے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big good news for applicants of the "Apni Chhat, Apna Ghar" program
پنجاب میں "اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 20 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ کم آمدنی والے خاندانوں کو رہائش کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
اب تک ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرض فراہم کیا جا چکا ہے۔ مزید 26 ہزار سے زائد خاندانوں کو بھی فوری طور پر اقساط دی جائیں گی۔ قرضے دینے کا عمل آسان، شفاف اور میرٹ پر مبنی رکھا گیا ہے تاکہ حقیقی ضرورت مندوں کو فائدہ پہنچے۔
اس وقت صوبے میں 43 ہزار سے زائد گھر زیر تعمیر ہیں۔ حکومت نے پانچ سال کے دوران 5 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے، جسے مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا وژن حقیقی معنوں میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا رہا ہے اور ہر خاندان کو اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












